فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدام کی مذمت/ عالمی برادری سے فلسطینیوں کی حمایت کا مطالبہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور مجرمانہ فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔