مہرآباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی
تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر ایک ہوائی جہاز کو اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جب اس کے ٹائر نہیں کھل رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پائلٹ کی ہوشیاری کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تمام 100 مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا۔