’’فاتح‘‘ آبدوز ایرانی بحری بیڑے میں شامل
ایرانی محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کی تیار کردہ فاتح آبدوز کو ایک خصوصی تقریب میں جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔ 600 ٹن وزنی یہ آبدوز اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کی حامل ہے اور سمندر میں 250 میٹر کی گہرائی تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ بحری سرنگوں اورکروزمیزائل سے لیس فاتح آبدوز 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔